بلوچستان نیشنل پارٹی مظلوم عوام کی ترجمان جماعت ہے ،رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ

بلوچستان حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے خطرناک نتائج نکلیں گے

ہفتہ 5 جون 2021 23:42

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مظلوم عوام کی ترجمان جماعت ہے بلوچستان حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے خطرناک نتائج نکلیں گے بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیر آباد ڈویڑن کو صحرا میں تبدیل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار ثناء بلوچ نے اوستہ محمد پریس کلب کے صدر محمد حنیف بلوچ کی قیادت میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قائد عوام سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں قومی حقوق کے اصول اور ساحل و وسائل پر اختیار حاصل کرنے کے لئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت ہمارا ویڑن ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمران بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دعوے کرتے تھکتے نہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان کی عوام اس جدید دور میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں اور مزید پسماندگی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اس لیے عوام میں احساس محرومیت مزید جنم لے رہی ہے ثناء بلوچ نے کہا کہ حلقہ انتخاب خاران کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور اجتماعی اسکیمات کو ترجیح دی جائے گی ایک سوال پر واجہ ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ کی سب سے بدترین ناکام صوبائی حکومت ہے جو عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کے بجائے اپنی سیاسی جماعت کو تقویت دے رہی ہے اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے جس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ثناء بلوچ نہیں کہا کہ نصیر آباد ڈویڑن بلوچستان کا اناج گھر ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کا گرین بیلٹ تیزی کے ساتھ صحرا میں تبدیل ہو رہا ہے نہری نظام تباہ و برباد ہو چکے ہیں زرعی پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاشتکار و زمیندار سراپا احتجاج میں ہیں فصل کاشت کرنا تو دور کی بات پینے کے لئے پانی تک میسر نہیں ثناء بلوچ نے کہا کہ نصیرآباد ڈویڑن کے کاشتکاروں کو اس مشکل گھڑی میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے سندھ بلوچستان کے حصے کا پانی فوری طور پر فراہم کرے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کاشتکاروں زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اور تحریک چلانے سے دریغ نہیں کرے گی اس موقع پر سیاسی یا سماجی رہنما میر غلام رسول خان ہیجوانی،سینئر صحافی سیف مستوئی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واجہ ثناء بلوچ نے مزید کہا کہ نصیر آباد ڈویڑن کو صحرا میں ہرگز تبدیل نہیں ہونے دیں گے جلد نصیر آباد ڈویڑن کا دورہ کریں گے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں