ڈاکوسرعام اوستا محمد ڈیرہ اللہ یار میں لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ، عوامی حلقے

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:20

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) اوستا محمد عنقریب کشمور بننے والا ہے پولیس اپنے پوسٹنگ کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں اہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ اللہ نہ کرے تاجر یا اقلیتی کوئی اغواء ہوسکتا ہے حکام بلا بروقت ایکشن لے ڈکیتی تو عام ہے ان رخ اس طرف بدل سکتا ہے اس میں پولیس ہی مبینہ طور ملوث ہگا تاکہ وہ اوستا محمد میں آسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد ڈویڑن میں بد امنی پھیل رہی ہے حالات کچھ کشمور اور کندھ کوٹ کے جیسے ہو رہے ہیں ڈاکو سر عام اوستا محمد ڈیرہ اللہ یار میں لوگوں کو لوٹ رہے ہیں پولیس کی رٹ بالکل ختم ہو گئی ہے دن دیہاڑے لوٹ کر جا رہے ہیں یہاں تک کہ لوگوں کو زخمی کر کے جاتے ہیں موجودہ ڈی آئی جی اللہ میاں کی گائے بنے ہوئے ہیں اہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ اب اللہ نہ کرے اب کوئی نہ کوئی اغوائ کی واردات متوقع ہے کیوں کہ ایک آفیسر جن کا تعلق ڈاکووں سے ہے وہ اپنے کو اوستا محمد میں لانا چاہتا ہے وہ معبینہ طور پر ایسے حالات کر کے اپنے کولگوانا چاہتا ہے لیک آئی جی بلوچستان خواب خرگوش نہ بنیں قبل از ایسے واقعات پیدا کرنے کی بجائے وہ پہلے سے کنٹرول کریں ذرائع سے معلوم ہوا کہ شہر میں جو بھی جوئے کے اڈے چل رہے ہیں وہ بھی پولیس کو براہ راست بھتہ دے رہے ہیں نچلے آفیسر بے بس بنے ہوئے ہیں منتخب نمائندے کو بھی بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے وزیر اعلی بلوچستان اور حلقہ کے ایم پی اے اور ایم این اے امن امان کی طرف توجہ دیں کرپٹ اور چوروں سے ملے پولیس آفیسروں اہلکاروں کو فوری طور پر ضلع بدر کریں ورنہ حالات کشمور اور کندھ کوٹ جیسے ہوجائیں گی

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں