جلالپورپیروالا،تحفظ ختم نبوت کانفرنس قادیانیوں کے لئے آخری کیل ثابت ہوگی، علماء کرام

منگل 30 مئی 2023 23:23

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2023ء) ()عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا محمد اسمعیل شجاع آبادی جے یو آئی کے راہنما قاری عبدالرحیم فاروقی نقشبندی،مجلس احرار اسلام کے راہنما عبدالرحمٰن جامی نقشبندی نے کہا کہ 3 جون کو جلال پور اسٹیڈیم میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس اسلامیان وطن عزیز کیلئے سنگ میل اور قادیانیوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔

(جاری ہے)

مولانا شجاع آبادی نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 3 جون کو منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تشہیر کیلئے مبلغین اسلام مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا وسیم اسلم ،مولانا محمد عثمان ،مولانا محمد نعیم، مولانا محمد انس جلال پور، شجاع آباد ،لودھراں، اوچشریف، احمد پور شرقیہ سمیت دیگر شہروں میں دن رات محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء کرام ،مشائخ عظام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور سکالر خطاب کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں