جلالپور پیروالا میں آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچی پر حملہ کرکے مار ڈالا والدین پر غشی کے دورے

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:44

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) جلالپور پیروالا میں آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچی پر حملہ کرکے مار ڈالا والدین پر غشی کے دورے ۔

(جاری ہے)

جلالپور پیروالا کے نواحی علاقے چک 62 ایم میں 8 سالہ مریم گھر سے قریبی دکان پر دہی لینے کی غرض سے جانے کے لیے باہر نکلی تو راستے میں آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا جس سے مریم شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےکچھ وقت بعد خالق حقیقی سے جا ملی، اس افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، دوسری طرف مریم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں