نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کرکریں، ڈی ایس پی موٹروے پولیس

پیر 16 اکتوبر 2023 22:29

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2023ء) ڈی ایس پی موٹروے پولیس ایم فائیوحسن بھٹی نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کرکریں، موٹرویز پر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا موٹروے پولیس کا اولین فرض ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی موٹروے سینٹرل 2 زون چوہدری سلیم کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر قلب عباس کی ہدایات پر بیٹ 23 میں آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں ڈی ایس پی ایڈمن آفیسر شفیق اشرف قیصرانی سمیت بیٹ کے تمام آفیسران و ملازمان نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی بیٹ 23 حسن بھٹی نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے افسران ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں ،موٹرویز پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ٹریفک کا بہترین بہاؤ موٹروے پولیس کا فرض اولین ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افیسران انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ کمپین پر عملدرآمد کرتے رہیں۔ \378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں