جلالپورپیروالا میں آذاد پینل میدان میں آگیا ، تینوں نشستوں کے امیدواروں کا اعلان

جمعرات 4 جنوری 2024 19:56

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) جلالپورپیروالا میں آذاد پینل میدان میں آگیا تینوں نشستوں کے امیدواروں کا اعلان ۔جلالپورپیروالا میں علاقہ کی تاریخی بدحالی کے خاتمے اور ترقی کے دور کا آغاز کرنے کا دعویدار عوامی آزاد پینل میدان میں آگیا ،نئے پینل کو بے پناہ عوامی مقبولیت بھی حاصل ہونے لگی ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے اعلامیہ میں حلقہ اایم این اے کے امیدوار سردار قاسم عباس خان لنگاہ المعروف کاظم عباس خان لنگاہ ،ایم پی اے کے امیدوار حلقہ پی پی 224 ملک اکرم کنہوں،حلقہ پی پی 223 کی امیدوار شازیہ عباس کھاکھی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 70 سالہ سیاست کی باری باری کھیلنے والوں نے جلالپورپیروالا کی عوامی کو محرومی ،بے روزگاری اور افرا تفری کے سوا کچھ نہیں، عوام کو تھانوں میں انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا، اب عوام کا اپنا پینل میدان میں آگیا ہے جو نہ صرف ترقی کا مشن لیکر آگے آئے گا بلکہ نوکریوں کا تسلسل قائم کرکے عوام کو ان کا حق دیگا، نوجوانوں کے مسائل ہمارا مشن ہے ۔

\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں