جلالپور پیروالا، دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس نے 20 ویں سالانہ سپیچ اینڈ ڈیبیٹس کمپیٹیشن میں پہلی دو پوزیشنز حاصل کر لیں

جمعرات 2 نومبر 2023 21:51

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2023ء) دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس نے 20 ویں سالانہ سپیچ اینڈ ڈیبیٹس کمپیٹیشن میں حصہ لیا،اس مقابلے میں چار اضلاع کے 15 دی ایجوکیٹرز کے برانچوں نے حصہ لیا جس میں جلال کیمپس نے پہلی اور دوسری پوزیشنز حاصل کیں۔پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں طلبا، اساتذہ، والدین اور سماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی تربیت پر بھی خصوصی فوکس کرتے ہیں ،ان میں قوت فیصلہ اور لیڈر شپ پیدا کرنے کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں ۔ریجنل آفس سے آئے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی ایجوکیٹرز کی تعلیم وتربیت مثالی حیثیت رکھتی ہے ،تعلیم ہی انسان کو انسانیت کی قدر سکھاتی اور زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع دیتی ہے ،ہمیں اپنے بچوں کو ایسے اعلی تعلیمی اداروں کے سپرد کرنا چاہیے جو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انکی شخصیت میں بھی نکھار پید اکریں۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں