جلالپورپیروالا ، منشیات فروش گرفتار ، 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

پیر 4 دسمبر 2023 18:04

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2023ء) جلال پورپیروالا میں تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش گرفتار کر لیا،ملزم امتیاز حسین سے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

جلال پور پیر والا میں ایس او تھانہ صدر پولیس طاہر اعون سربراہی میں اے ایس آئی فیاض احمد نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ملزم امتیازحسین کے قبضے سے ایک کلوسے زائد چرس بر آمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر طاہر اعون کا کہنا تھا کہ ملزم امتیازحسین منشیات جیسی لعنت کا مکروہ دھندہ کرتا تھا اور مزید کہا کہ تحصیل بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا تاکہ تحصیل جلال پور پیر والا کو منشیات سے پاک کیا جاسکے۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف 9cایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےکارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں