دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس جلالپور کی جانب سے انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈے منایا گیا

جمعرات 25 جنوری 2024 16:02

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) دی ایجوکیٹرز جلال کیمپس جلالپور کی جانب سے انٹرنیشنل ایجوکیشن ڈے منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رانا بابر علی خاں ڈائریکٹر ادارہ نے عالمی تعلیمی دن کے حوالے سے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا آج جن ممالک نے ترقی کی ہے اس کی اصل وجہ جدید تعلیم ہے انہوں نے بچوں پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ اپنی پڑھائی پر خوب توجہ دیں کیونکہ تعلیم ہی آپکے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ایسی تقریبات ادارہ کا خاصہ ہیں اس طرح کی تعلیمی سر گر میاں ہر تعلیمی ادارے میں ہونا چاہئے ، کیونکہ ایسی تقریبات سے بچوں میں تعلیم حاصل کر نے کا حوصلہ ملتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں