جلال پورپیر والا، دو مختلف ٹریفک حادثات میں دوافراد سمیت تین خواتین شدید زخمی

جمعرات 7 دسمبر 2023 16:08

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) جلال پور میں ہونے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد سمیت تین خواتین شدید زخمی ہوئیں۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ خانبیلہ روڈ پر پیش آیا جہاں پر دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں موضع جعفریں سے تعلق رکھنے والی 35سالہ نسیم مائی،55سالہ عزیز مائی,60سالہ سکھن مائی اور 38سالہ مجاہد شامل ہیں دوسرا حادثہ پرمٹ روڈ پر پیش آیا جہاں پر محلہ حیدریہ کا رہائشی رکشہ چلاتے ہوئے 60 سالہ محمد شفیع کی چادر چین میں پھنسنے سے شدید زخمی ہو گیا زخمی ہونے والے تمام افراد کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنےکے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جلال پورمنتقل کر دیا گیا۔ \378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں