تھانہ سٹی جلالپورپیروالا کے سب انسپکٹر جاوید اصغر ریٹائرڈ ہوگئے

بدھ 28 فروری 2024 18:05

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) تھانہ سٹی جلالپورپیروالا میں تعینات سب انسپکٹر جاوید اصغر اپنی سروس پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان کے ریٹائرڈ منٹ کے موقع پر ڈی ایس پی آفس جلالپورپیروالا میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس آفیسران اور شہریوں نے ان کو محکمہ پولیس میں ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جوید اصغر اصول پسند میرٹ پر فیصلے کرنے والے آفیسر رہے پہلی مرتبہ 2008 میں تھانہ سٹی جلالپورپیروالا میں بطور محرر تعینات ہوئے تھے ان کی سروس کا کافی عرصہ تحصیل جلالپورپیروالا میں گزرا تھانہ صدر وسٹی میں بطور تفشیسی آفیسر رہے قائم مقام ایس ایچ او و انچارج انوسٹی گیشن کی زمہ داریاں بھی سنبھالیں ان کا طرز تفشیس منفرد رہا دوران سروس کبھی کسی ظالم کا ساتھ نہیں دیا ڈی ایس پی سرکل جلالپورپیروالا مہر بشیر احمد ہراج و ایس ایچ او سٹی عبدالرحمن گل نے اس موقع پر اظہار خیال میں کہا کہ جاوید اصغر نے محکمے میں اچھی خدمات اور ڈیپارٹمنٹ کی نیک نامی کا سبب بنے ہماری تمام پولیس آفیسران سے گزارش ہے کہ وہ اس طرح سروس گزاریں کہ لوگ ان کی ریٹائرمنٹ میں اچھے الفاظوں میں خراج تحسین پیش کریں اس موقع پر سب انسپکٹر مہر عبدالرزاق ،ریڈرز ڈی ایس پی محمد اجمل ،شاہد جعفری،عارف خان،محمد یوسف مرکنڈ،ملک محمد جاوید و دیگر بھی موجود تھے۔

\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں