ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کا جوڈیشل کمپلیکس جلال پور میں نئے تعمیر شدہ جوڈیشل ریکارڈ روم کا افتتاح

ہفتہ 6 جنوری 2024 22:37

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان عرفان احمد سعید نے جوڈیشل کمپلیکس جلال پور میں نئے تعمیر شدہ جوڈیشل ریکارڈ روم کا افتتاح کر دیاہے، ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ جلال پور کے جدید بار روم کا منصوبہ چیف جسٹس کی اولین ترجیحات میں شامل تھا، بار کابینہ کے مطالبے پر وکلاء کالونی کے لئے بھی ہم کردار ادا کرینگے ،اس موقع پر صدر بار منور عباس لنگاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل ریکارڈ روم بھی کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے پایا تکمیل کو پہنچا ہے ،جلال پور بار کے تمام وکلاء معزز ججزز کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ان منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کے لئے اپنا کردار ادا کیا،صدر بار منور عباس لنگاہ، جنرل سیکرٹری بار جام عبدالمجید درگ ،سابق صدر بار جام اللہ بخش برار ایڈووکیٹ ، راؤ عبدالجبار ایڈووکیٹ، جام عبدالمجید ایڈووکیٹ سمیت دیگر سینئر وکلا نے عدالتی افسران کا شکریہ ادا کیا ،بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ تقریب میں سینئر سول جج ملتان مکرم حسین ، مقامی عدالتی افسران اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

\378

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں