جلالپورپیروالا ،اسسٹنٹ کمشنر کا کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 2 جون 2023 16:21

جلالپورپیروالا جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کے زیراہتمام میونسل کمیٹی کے جناح ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلدار سمیت محکمہ ریونیو اور میونسپل کمیٹی کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر نےسائلین سے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل کے حل کےلیے ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنا ہے جوکہ پنجاب حکومت کا خوش آئند اقدام ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں