سندھ میں پیاز کی شدید قلت ، قیمت ۱یک ہزر روپیہ فی 100کلوگرام اضافہ

جمعہ 17 نومبر 2006 16:48

کوٹری (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17نومبر2006 ) سندھ میں پیاز کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جسکی وجہ سے ایک ہفتے قبل دو ہزار میں فروخت ہونے والی 100 کلوگرام کی بوری اب تین ہزار میں فروخت ہورہی ہے جو کہ ہول سیل 26 روپے کلو اور عام مارکیٹ میں30سے35 روپے کلو فروخت ہورہی ہے یہ قلت مزید ایک ماہ تک جاری رہے گی تفصیلات کے مطابق پیا ز کی سب سے اچھی قسم فلکارہ ہے جو کہ اب 8 فیصد کاشت ہوتی ہے سندھ میں اسوقت نصر پور کی ہزاروی اور کوئٹہ کی پیاز کاشت ہوتی ہے جس کا اسٹاک ڈیڑھ ماہ رہ سکتا ہے جبکہ فلکارہ پیاز سال بھر خراب نہیں ہوتی سندھ میں آبادگاروں نے اچھے نرخ نہ ملنے کے سبب پیاز کے بجائے دیگر فصلیں اگانا شروع کردیں سندھ میں رمضان سے قبل 4 لاکھ فی ٹرک کے حساب سے پیاز فروخت ہوئی انڈیا سے فصل نہ آنے کی وجہ سے سندھ کے آباد گاروں نے پیاز کی کچی پکی فصل اتار کر مارکیٹ میں لے آئے اور تین ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت کی سندھ میں پیاز کے آبادگاروں اور کسانوں کے مطابق سندھ میں انڈیا ۔

(جاری ہے)

افغانستان، اور ایران سے پیاز آتی تھی مگر اب افغانستان اور ایران سے پیاز نہیں آتی اور اس مرتبہ انڈیا سے بھی پیاز آنے میں ایک ماہ لگے گا جبکہ دادو سے پیاز کی فصل 15 دسمبر کے بعد اترے گی اسطرح پیاز کی یہ قلت مزید ایک ماہ تک رہے گی واضع رہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں کے سبب پیاز کی قلت پیدا ہوئی اس مرتبہ بارشوں میں پیاز کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں