کوٹری، ٹرک گھرمیں گھس گیا، بچی سمیت تین افراد جاں بحق

بدھ 7 اکتوبر 2009 15:10

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اکتوبر ۔2009ء) کوٹری میں ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گھر میں گھس گیا اور معصوم بچی سمیت تین افراد کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ٹھٹھہ روڈ کے قریب گوٹھ منگیو شورو میں پیش آیا۔ واقعے کے باعث محمد جمن سولنگی، مسمات گڈی اور معصوم بچی امیر زادی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق ٹرک ڈرائیور خمیسو جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندان سے ہی تعلق رکھتا ہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں