جامشورو میں غیرت کے نام پر 4 بچوں کی ماں سمیت دو افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیاگیا

پولیس افسران کو دہرے قتل کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ِ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیاہے ، ایس ایس پی عرفان بہادر کی گفتگو

جمعہ 8 ستمبر 2017 12:18

جامشور و (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 ستمبر2017ء) جامشورو کے گائوں محمد یوسف کھوسو میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر 4 بچوں کی ماں سمیت دو افراد کو قتل کردیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ دہرے قتل کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جامشورو میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر 4 بچوں کی ماں سمیت دو افراد کو قتل کردیا،دوہرے قتل کا واقعہ جامشورو کے گائوں محمد یوسف کھوسو میں پیش آیا جہاں اللہ داد نامی شخص نے اپنی بہن اور 4 بچوں کی ماں 28 سالہ شہناز بلیدی کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد محمد حسن بلیدی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقتول محمد حسن بلیدی رکشہ ڈرائیور تھا اور اللہ داد کے مطابق دونوں کے درمیان مبینہ طور پر غیر قانونی رشتہ قائم تھا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد ملزم اللہ داد نے مقامی تھانے میں جا کر گرفتاری دی اور پولیس کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)جامشورو عرفان بہادر نے تصدیق کی کہ دہرے قتل کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو دہرے قتل کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔ عورت فانڈیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2016 میں خواتین کے خلاف تشدد کے 7852 واقعات رونما ہوئے تھے۔عورت فانڈیشن کی رضاکارصائمہ منیر کے مطابق گذشتہ سال کاروکاری کے واقعات میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں