کوٹری میں 13سالہ لڑکے نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

منگل 24 اکتوبر 2006 16:36

کوٹری (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) کوٹری میں نوجوان نے خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح کوٹری کے قریب واقع گوٹھ جھنگڑی میں ایک 13سالہ لڑکے سردار ولدشاہ بخش کھوسو نے گھر والوں سے ناراض ہوکر زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تعلقہ اسپتال کوٹری لائی گئی معلوم ہوا ہے کہ سردار نے کسی معمولی بات پر گھر والوں سے ناراض ہوکر کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں