جام شورومیں دوہرے قتل کا واقعہ،گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد

بدھ 17 اپریل 2019 23:08

جام شورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) جام شورومیں دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماں اور بیٹی کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جام شورو کے عالاقے کوٹری کی دریا آباد کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ شبانہ اور اسکی 8 سالہ بیٹی کی قتل کی اطلاع کوٹری پولیس کو ملی۔پولیس نے گھر پہنچ کر ماں اور بیٹی کی لاشیں تحویل میں لے لیں، پولیس کے مطابق مقتولہ شبانہ شیخ اپنی بیٹی ثوبیہ شیخ کے ساتھ رہتی تھی ، ماں بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں