پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ماہ ِ اکتوبر کی پرفارمنس رپورٹ جار ی کردی گئی

جمعرات 2 نومبر 2023 23:03

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2023ء) تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ماہ اکتوبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔اس دور ا ن پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ٹیمز نے مختلف دفعات کے تحت 527مقدمات کا اندراج کیا۔جن میں 530ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 24اشتہاری اور 27عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ 11پسٹل اور52گولیاں و کاروتوس برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ امتناع منشیات کے 31مقدمات کا اندراج کرکے 231لیٹر شراب، 02کلو209گرام چرس اور 107گرام اوپیم بھی برآمد کی گئی۔پٹرولنگ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیں کرتے ہوئے ملزمان سے 02کار، 02موبائل فونز، 3ہزار روپے نقدی، واردات میں چھینے گئے 5 موٹر سائیکل اور فیکٹری سے چوری ہونے والا سامان بھی برآمد کیا۔

پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے حادثات میں 18 افرد کوفوری طبی امدادجبکہ ہائی ویز پرمشکل میں پھنسے 918افرادکو مدد فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے 12گمشدہ بچوں و لاپتہ افراد کو ان کے اہل خانہ سے بھی ملادیا گیا۔296عارضی تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا ہی

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں