تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی،تبدیلی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھل چکیپولیس ناگزیر وجوہات کی بنا پر خاموش تماشائی ،شہریوں کا نوٹس لینے کامطالبہ

منگل 14 ستمبر 2021 13:26

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) جڑانوالہ تحصیل انتظامیہ پولیس کی نظروں سے اوجھل ،پابندی کے باوجود نجی میرج ہال میں شادی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث صوبہ بھر کے تمام شادی ہالز میں تقریبات منعقد کروانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر جڑانوالہ انتظامیہ اور پولیس کی نظروں سے اوجھل ڈیفنس ویو کے باہر قائم رائل میرج ہالز مالکان نے حکومتی پابندی کو یکسر نظر انداز کر دیا ، میرج ہال میں شادی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات گئے تک میرج ہالز کھلا ہوا ہے تمام لائٹس جگمگا رہی ہیں اور ہالز کے باہر پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ شادی ہال میں تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے ثابت ہو چکا ہے کہ ملک میں ایک نہیں دو قانون ہے اور تبدیلی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھل چکی ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ نے بھی آنکھیں موند رکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ شادی ہالز سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر اعلیٰ پولیس افسر کا دفتر موجود ہے اور پولیس بھی ناگزیر وجوہات کی بنا پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی شہریوں نے حکام بالا سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں