جڑانوالہ میں یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

پیر 31 اگست 2020 23:22

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) جڑانوالہ میں بھی یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر بتول سے نکالا گیاجو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسی مقام پر اختتام پزیر ہوا،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

تحصیل بھر میں 6 مجالس کا انعقاد ہوا اور37جلوس نکالے گئے۔جڑانوالہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر بتول سے نکالا گیا۔جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر بتول پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔نویں اور دسویں محرم کی تقریبات کا آغاز مرکزی امام بارگاہ سے علم عباسؓ کی برآمدگی سے ہوا۔علی الصبح اذان علی اکبرؓ دی گئی اور تابوت کی برآمدگی ہوئی،جس کے بعد تعزیہ برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا لکڑ منڈی فیصل آباد روڈ پہنچا۔

(جاری ہے)

سر راہ نماز ظہرین فقہی مطابقت سے ادا کی گئی۔ جہاں عزاداروں نے زنجیر زنی و ماتم کیا تعزیہ کا اگلا پڑاؤ کچہری بازار چوک تھا جہاں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔تعزیہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا الوداعی سلام پڑھتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ پہنچا۔اس مقام پر مجلس شام غریباں منعقد ہوئی جس میں یوم عاشور کے فلسفہ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

مجلس کے اختتام اجتماعی دعا کی گئی۔یوم عاشور پر سکیورٹی ادارے و پولیس فورس ہائی الرٹ رہی۔یوم عاشور پر 300 پولیس جوانوں نے سکیورٹی فرائض سرانجام دئیے۔خواتین پولیس اہلکاروں کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی۔جلوس کے راستوں پر موجود عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے تھے جلوسوں کے داخلی خارجی راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کر دیا گیا۔عزاداروں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔

فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 4 حصار قائم کئے گئے۔بغیر چیکنگ کے کسی کو بھی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔مرکزی جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔یوم عاشور پر لگائی گئی سبیلوں کی سخت چیکنگ کی۔یوم عاشور پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔جلوس میں شامل عزاداروں کو طبی امداد کیلئے ریسکیو ٹیمیں موجود رہیں۔

ریسکیو کی 3 ایمبولینسز گاڑیاں، 2 فائر وہیکل، 1 ریسکیو وہیکل تمام وقت موجود رہی۔مرکزی جلوس کے روٹس پر 9 ریسکیو پوسٹ قائم کی گئیں۔70 ریسکیو اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی گے۔یوم عاشور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی بیڈز لگائے گئے۔مرکزی جلوس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمبولینس گاڑیاں و عملہ تعینات کیا گیا۔یوم عاشور پر ڈاکٹرز و پیرامیڈکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تھیں۔

فیسکو، میونسپل کمیٹی، محکمہ سوئی گیس، فائر بریگیڈز،ٹیلی فون کے محکمہ جات کے نائندے بھی ڈیوٹی پر موجود رہے بھی۔کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستے بھی ہائی الرٹ رہے۔یوم عاشور پر موبائل سروس بندرہی۔ یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے پر مرکزی انجمن حسینیہ رجسٹرڈ امام بارگاہ قصر بتول کے صدر حاجی غلام رسول، جنرل سیکرٹری سیدتصدق حسین شاہ، متولی امام بارگاہ قصر بتول سید تطہیر حسین شاہ، فنانس سیکرٹری ثقلین سبزواری نے سکیورٹی اداروں و پولیس فورس کے اقدامات کو سراہا جبکہ ایس پی ٹاون ناصر باجوہ، اے ایس پی بلال سلہری نے پولیس جوانوں کو شاباش دی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں