ح*معروف شاعر سراج الدین ظفرکا یومِ پیدائش 25 مارچ پیر کو منایا جائے گا

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) معروف شاعر سراج الدین ظفرکا یومِ پیدائش 25 مارچ پیر کو منایا جائے گا۔ ان کا پورا نام سراج الدین اور تخلص ظفر تھا۔ وہ 25?مارچ 1912ء کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ 1928ء میں میٹرک اور 1930ء میں ایف سی کالج لاہور سے ایف اے کیا۔ پھر کالج کی تعلیم چھوڑ کرہوابازی کی تعلیم شروع کی اور دہلی فلائنگ کلب سے ہوابازی کا اے کلاس لائسنس حاصل کیا۔

والد کے ناگہانی انتقال کے وجہ سے یہ سلسلہ منقطع کرنا پڑا۔ 1933ء میں ایف سی کالج سے بی اے کیا۔ 1935ء میں ایل ایل بی کیا۔ ابتدا میں انھوں نے وکالت شروع کی لیکن جلد ہی اس پیشہ سے ان کی طبیعت اکتا گئی۔ دوسری جنگ عظیم میں افسر کی حیثیت سے ہوائی فوج میں بھرتی ہوگئے اور دس برس تک متعدد عہدوں پر فائز رہے۔

(جاری ہے)

1950ء میں اس ملازمت کو خیرباد کہا اور تجارت کی طرف متوجہ ہوگئے۔

سراج الدین ظفر، اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی شاعری کرتے تھے۔ ان کے دوشعری مجموعے ’’زمزم? حیات‘‘ اور ’’غزال وغزل‘‘ شائع ہو چکے ہیں۔ غزال وغزل پر ان کو 1969 ء میں آدم جی ایوارڈ ملا۔سراج الدین ظفرکے افسانوں کا مجموعہ ’’آئینے‘‘ 1943ء میں فیروز سنز نے شائع کیا۔ شروع میں انھوں نے سیمابؔ اکبرآبادی سے اصلاح لی۔سراج الدین ظفر 6مئی 1972ء کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔سراج الدین ظفرکی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں علمی و ادبی حلقے ان کی ادبی خدمات کو اجاگر کریں گے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں