wصارفین کو بڑا جھٹکا، گیس بلوں میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم

منگل 26 مارچ 2024 18:40

e جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) حکومت نے صارفین کو بڑا جھٹکا، گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقرر کر دیئے۔صارفین گیس کا ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں، نرخ یکساں چارج کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا، چارجز پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے۔مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلئے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھریلو، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری اور ایکسپورٹ اورینٹڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں منظوری سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں