3 نوجوانوں کی دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی، 2 نوجوانوں سمیت 6 خواتین کو اغواء کر لیا گیا

جمعہ 5 اپریل 2024 20:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) 3 نوجوانوںکی دوشیزہ سے اجتماعی زیادتی، 2نوجوانوں سمیت 6خواتین کو اغواء کر لیا گیا، تفصیلات کے مطا بق جھنگ بازار کے علاقہ قاسم آباد کے رہائشی فیصل تقی نے بتایا کہ اس کا چچا میاں ولید گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا ہے۔ ڈگلس پورہ کے فلک شیر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے اسکے بھائی اکرم کو اغواء کر لیا۔

غلام محمدآباد کے علاقہ 217 رب کے رہائشی نصیر احمد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اوباش ملزمان بشیر احمد وغیرہ نے اسکی بھابھی شہناز بی بی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب کی صوبیہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم ساجد نے اسکی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔

(جاری ہے)

صدر کے علاقہ 226 رب کے رہائشی ندیم اشرف کا کہنا ہے کہ ملزمان بلال وغیرہ نے سبز باغ دکھا کر اسکی اہلیہ عاصمہ بی بی کو اغواء کر لیا۔

تھانہ کُر کے علاقہ 597 گ ب کے رہائشی غلام محی الدین نے بتایا کہ اوباش ملزم اقبال وغیرہ نے اسکی ہمشیرہ کو اغواء کر لیا۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ بلال ٹائون کے رہائشی محمد بلال نے بتایا کہ اوباش ملزمان قاسم وغیرہ نے اسکی اہلیہ حناء کو اغواء کر لیا۔ 68 رب کے رہائشی مختار احمد نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اسکی بیٹی رمضانہ بی بی میٹرک کے پیپر دینے 97 رب اڈا جوہل سنٹر پر گئی اور واپس نہ آئی، تلاش کرنے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں