ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی خاتون سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 5 اپریل 2024 20:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے خاتون سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں محمد نبیل، محمد صادق اور خاتون ذائقہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان فلائٹ نمبر FZ391 سے باکو جا رہے تھے۔ملزمان کے پاسپورٹ پر سائوتھ افریقہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ سے مذکورہ ویزے حاصل کئے۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں