کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنرجھنگ

بدھ 19 دسمبر 2018 22:46

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال راشد چوہدری نے شوگر کریشنگ سیزن کے حوالہ سے مختلف کنڈا جات چیک کئے اور اورپنجاب کین کمشنرکی طرف سے جاری کردہ اجازت نامہ اور لائسنس طلب پیش نہ کرنے پر کنڈا مالک محمد زاہد ولد مرید حسین اور محمد وارث ولد محمد اسلم بلوچ کے خلاف شوگر فیکڑیزکنٹرول ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر راشد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی کنڈاجات ہرگز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ اور وزن میں ہیرا پھری نہیں ہونے دی جائے گی۔ کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔گناخریداری کے تمام مراحل چیک کئے جائینگے جبکہ کسانوں اور کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے اور ناپ تول میں کمی اور ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔انہوںنے مزید کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے اور ٹیمیں کنڈا جات اور شوگر ملوں میں گنا خریداری کے مراحل کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری رکھیں گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں