توانائی بچانے کیلئے نسل نو بالخصوص طلبہ و طالبات بھی کلیدی کردار ادا سکتے ہیں‘ایگزیکٹو انجنیئر واپڈا فیسکو جھنگ

منگل 16 مئی 2017 13:40

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) واپڈا فیسکو جھنگ ڈویژن ون کے ایگزیکٹو انجینئر مدثر علی شیخ نے کہاہے کہ برقی آلات کو ریموٹ کنٹرول کی بجائے بٹن سے بند کرکے بجلی کی بھاری مقدار بچائی جاسکتی ہے جبکہ توانائی بچانے کیلئے نسل نو بالخصوص طلبہ و طالبات بھی کلیدی کردار ادا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ موسم گرما کی شدت میں اچانک زبردست اضافہ کی وجہ سے توانائی کے عارضی بحران کے باعث بجلی بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ توانائی بحران کو حل کئے بغیر ملکی معیشت اور کاروبارکی ترقی ناممکن ہے جبکہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق پر قابو پانے کیلئے بجلی کی بچت ضروری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بجلی کا ایک میگا واٹ پیدا کرنے کیلئے خطیر رقم صرف ہوتی ہے لہٰذااگر ہم بجلی بچائیں تو یہ خطیر قومی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں