جھنگ میں10 روزہ صنعتی نمائش کا آغاز

جمعہ 1 اپریل 2016 17:14

جھنگ۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام دس روزہ صنعتی نمائش سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں شروع ہو گئی ، نمائش کی افتتاحی تقریب میں تاجروں، صنعت کاروں اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر مختلف کمپنیوں کی جانب سے اپنی اپنی مصنوعات کے سٹالز لگا ئے گئے ہیں جبکہ عوام کی تفریح کیلئے کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے گئے ہیں ،صدر چیمبر آف کامرس محمد عمر رامے کا کہنا ہے کہ جھنگ میں تیرہ سال بعد صنعتی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو کاروبار کی بہتری کیلئے رہنمائی مل سکے گی بلکہ صحت مند تفریح بھی میسر آئے گی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں