ٹیوٹا کے طلبا ء کے اعزا ز میں تقر یب تقسیم انعامات کا انعقاد

پیر 24 دسمبر 2018 15:41

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) گو ر نمنٹ کالج آف ٹیکنا لو جی جھنگ میں پنجا ب بور ڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن میں نما یا ں پو ز یشنز لینے والے ٹیوٹا کے طلبا ء کے اعزا ز میں تقر یب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریکِ انصاف کی راہنما راشد ہ یعقو ب ،پر نسپل گو ر نمنٹ کالج آف ٹیکنا لو جی محمد عر فا ن نصیر ، چیف آپر یٹنگ آفیسر ٹیوٹا اختر عبا س ، سا بق صدرٹیوٹاڈسٹرکٹ بور ڈ آف مینجمنٹ شیخ واصف مجید ، صدر جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹری شیخ یو نس ، ڈسٹر کٹ منیجر ٹیو ٹا طا ہر محمو د ، محمد کامر ا ن چشتی ،سیا سی و سما جی شخصیا ت اور کثیر تعدا د نے بھی شر کت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات میںپاکستان تحریکِ انصاف کی راہنما راشد ہ یعقو ب اورپر نسپل گو ر نمنٹ کالج آف ٹیکنا لو جی محمد عر فا ن نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقر یب سے طلبا ء کی حو صلہ افزائی ہو گی اور ان میں خو د اعتما د ی کا جذ بہ پیدا ہو گا تا کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے آگے بڑ ھ کر اپنے ادارے اور ملک کا نا م رو شن کر سکیں۔بعد ازاں ٹیوٹا(TEVTA) کے پو ز یشن ہو لڈ ر زطلبا ء میںکیش،سرٹیفکیٹس اور انعا ما ت بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں