چناب کالج جھنگ کا عید الاضحی کے سلسلہ میں 4 تعطیلات کا اعلان

بدھ 7 ستمبر 2016 16:23

جھنگ/فیصل آباد۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 ستمبر۔2016ء) نیم سرکاری تعلیمی ادارے چناب کالج جھنگ نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے طلباء و طالبات اور سٹاف کیلئے 4تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔کالج کے ذرائع نے بتایاکہ عید الاضحی کے موقع پر کالج میں 12ستمبر بروز پیر سے لے کر 15ستمبر بروز جمعرات تک 4تعطیلات ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ہوسٹلز میں رہائش پذیر طلباء و طالبات 10ستمبر بروز ہفتہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کالج ٹائم آف ہونے پر اپنے گھروں کو روانہ ہو ں گے جبکہ ان کی ہاسٹلز میں واپسی 15ستمبر بروز جمعرات کو بوقت نماز مغرب تک ہو گی۔انہوں نے کالج کے طلبا ء و طالبات اور ان کے والدین کیلئے عید الاضحی کے ضمن میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں