جھنگ، زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک

پیر 1 مئی 2017 11:55

جھنگ، زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک، ایک کی حالت تشویشناک
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) جھنگ میں زہریلی شراب پینے سے تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔ محلہ پنڈی میں زہریلی شراب پینے سے چار دوستوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں تین نوجوان جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اعظم، ارشد اور شبیر شامل ہیں، تینوں کا تعلق جھنگ سے ہے۔ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ریاض کا تعلق فیصل آباد سے ہے جو جھنگ اپنی بہن سے ملنے آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں