بجٹ /سالانہ میزانیہ سال 2017-18کی منظوری کے حوالہ سے ضلع کونسل کا خصوصی اجلاس

ہفتہ 1 جولائی 2017 00:40

جھنگ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) بجٹ /سالانہ میزانیہ سال 2017-18کی منظوری کے حوالہ سے ضلع کونسل کا ایک خصوصی اجلاس وائس چیئر مین محمد اقبال خان جبوآنہ کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال میںمنعقد ہوا جس میں چیئرمین ضلع کونسل بابر علی خان، وائس چیئرمین سید محمد عباس شاہ اور ارکین و سرکاری متعلقہ افسران ضلع کونسل نے شرکت کی۔

اجلاس کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے وائس چیئر مین محمد اقبال خان جبوآنہ نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور عوام کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ چیئرمین ضلع کونسل بابر علی خاں سیال نے 68کروڑروپے کے بجٹ کی منظوری کے حوالہ سے تفصیل اخراجات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہماری ترجیحات میں ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت ‘جلد تکمیل ‘ ضلع کونسل کی آمدن کے ذرائع کو بڑھانے کے ساتھ ضلع کی روایتی محبت اور ثقافتی روایت کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اراکین عوامی مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو حل کرکے سماجی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے عوامی خدمت اورفلاح و بہبود کے مشن کو پوراکرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام مالیاتی اور انتظامی امور قوائد و ضوابط کے تحت اوراراکین کی مشاورت سے ہی مکمل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں