جھنگ ، بیوی کیساتھ زیادتی کے ملزمان کو رہا کرنے پر احتجاجاً تھانے کے اندر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق

لواحقین کا احتجاج، سڑک بلاک کردی

اتوار 27 اگست 2017 15:30

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) تھانہ اٹھارہ ہزاری میں بیوی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو رہا کرنے پر احتجاجاً خود سوزی کرنے والا شخص جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے تھانہ اٹھارہ ہزاری میں پولیس کے رویئے سے تنگ آکر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی زیادتیوں اور بااثر ملزمان کو رشوت لے کر رہا کرنے کے خلاف ہلاک شخص کے لواحقین نے احتجاج کرکے سڑک بلاک کردی ۔

(جاری ہے)

5 مرلہ اسکیم جبوآنہ کے رہائشی صفدر نے چند روز قبل تھانہ اٹھارہ ہزاری میں اپنی بیوی سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف درخواست دی تھی، تاہم مبینہ طور پر پولیس حکام نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جب کہ گرفتار ملزمان کو رشوت کے عوض رہا کردیا گیا جس پر صفدر نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر تھانے کے اندر ہی خود کو آگ لگا دی۔ریسکیوذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی صفدر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال 18ہزاری منتقل کیا گیا لیکن حالت مزید بگڑنے پر ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا تھا تاہم خود سوزی کرنے والا شخص صفدرجانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں