ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اوربھارت کا ہاتھ ہے‘لیاقت بلوچ

پیر 15 مارچ 2010 14:42

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15مارچ۔ 2010ء) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اوربھارت کا ہاتھ ہے حکمرانوں نے آمرکی پالیسیوں کو جاری رکھ کر بھارت اور امریکہ کو کھلی آزادی دے رکھی ہے ہم کسی قیمت پر امریکی غلامی قبول نہیں کرینگے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک میں شیعہ سنی فساد کی کوششوں میں ناکامی کے بعد اب دیوبندی بریلوی فساد پیدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں کراچی میں علماء کے قتل،عاشورہ پردہشتگردی ،بارہ ربیع الاول کے واقعات کے پیچھے ایک ہی ذہن کارفرما ہے جو ملک کو سیکولر ریاست بناناچاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر واقعہ پر طالبان پاکستان کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کابیان جاری کردیاجاتا ہے لیکن یہ نہیں بتایاجاتا کہ بیان کس نے کہاں سے جاری کیا لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں حکمران اپنی داخلی اورخارجی پالیسیوں کو ازسر نو مرتب کریں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی اوربدعنوانی کی وجہ سے عوام اس وقت بدترین معاشی مسائل کاشکار ہیں غربت ،بے روزگاری ،بدامنی اور مہنگائی عام ہے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ اقتصادی مسائل شرمناک شرائط پر قرضے لینے سے حل نہیں ہونگے اس کیلئے حکمرانوں کواپنا طرز زندگی بدلنا ہوگا انہوں نے جھنگ کے ایک ایم پی اے کی جانب سے شہریوں کی جائیدادوں پرناجائز قبضے کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر اس واقعہ کانوٹس لیں ورنہ ہم سخت احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں