جھنگ ،ْ چھاپہ مار کر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ گرفتار

کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

اتوار 28 جنوری 2018 13:50

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں چھاپہ مار کر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران تیمور مقصود نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا مواد اور دیگر غیرقانونی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔تیمور مقصور سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں