انٹر ڈسٹرکٹ کنگفو تو آئی چیمپئین شپ جھنگ نے جیت لی

اتوار 26 اگست 2018 23:10

جھنگ۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2018ء) جھنگ میں انٹر ڈسٹرکٹ کنگفو تو آئی چیمپئین شپ میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے ۔کھلاڑیوں نے جم کر لڑائی کی ۔چیمپئین شپ میںجھنگ نے میدان مار لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انٹر نیشنل توآئی ایسو سی ایشن کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں انٹر ڈسٹرکٹ کنگفو تو آئی چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کی ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے ہوئے ۔

چیمپئین سپ میں سخت اوردلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے ۔ اس موقع پر کھلاڑی مزید محنت کر کے ایک اچھا فائٹر بننے کے لئے پر عزم دکھائی دئیے ۔ایسے کھیلوں کے مقابلے کھلاڑیوں کی ذہنی صلاحیتوں اور صحت مند سر گر میوںکے فروغ کے لئے بہت ضروری ہیں ۔ چیمپئین شپ میں جھنگ نے پہلی، چنیوٹ نے دوسری اور فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حا صل کی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں