بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تمام وسائل استعمال کریںگے، ایس ای جھنگ سرکل

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

جھنگ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ایس ای فیسکو سرکل جھنگ مہر نذر محمد ڈب نے کہا کہ وزات توانائی پاور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو مجاہد اسلام بااللہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تمام وسائل استعمال کریںگے تاکہ صارفین زیادہ سے زیادہ بجلی کی فروانی سے مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیسکو افسران سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسیئن محمدافضل کاٹھیا، مدثر علی شیخ ، ملک مرید حسین کھوکھر، سید فضل عباس شاہ ودیگر فیسکو افسران بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ بجلی چور نہ صرف ملک وقوم کے دشمن ہیں بلکہ فیسکو کمپنی کے لیے بھی ناسور ہیںبجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں چاہیے جتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوانہوں نے فیسکو افسران کو ہدایت کی کہ سپیشل ٹاسک فورس ٹیموں کو مزید متحرک کریں اور بجلی چوری کے خاتمہ کے لیے گھر گھر چیکنگ کریں اگر کوئی ملازم بجلی چوری پکڑنے میں غفلت لاپرواہی برتے گا یا بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں