آنکھوں کی نظر کے عالمی دن منانے کے حوالے سے سیمینار اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

جھنگ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) تحصیل اٹھارہ ہزاری میںمحکمہ صحت پنجاب ، کالج آف اپتھامالوجی اینڈ الایئیڈوژن سائنسزاور فریڈ ہالو کے تعاون سے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقہ رشید پور جبوآنہ میں آنکھوں کی نظر کے عالمی دن منانے کے حوالے سے سیمینار اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی نواب فخرعباس خان سیال تھے جبکہ ان کے علاوہ دو سو پچاس کے قریب مرد و خواتین نے شرکت کی۔

یہ دن منا نے کا مقصد کہ وہ لوگ جن کی آنکھیں خراب ہیں یا ا ن کی نظر نہیں ہے ہم ان کے ساتھ برا بر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈا کٹر عرفا ن احمد صالح نے بتایا کہ ہم کالج آف اپتھامالوجی اینڈ الایئیڈوژن سائنسزاور فریڈ ہالو فا ونڈیشں کے تعاون ٹی ایچ کیو میں ہر طرح سے اٹھارہ ہزاری میں آنکھوں کی نظر کے حوالے سے سرجری کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔اور اگلے ماہ میں ہم آنکھوں کی موتیا کی سرجری کریں گے۔اور ساتھ ہی زراعت کے شعبے سے وابستہ خواتین کی آنکھوں کے علاج کے لئے فری آئی کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں ایک سو چھیانوے سے کے قریب مرد و خواتین کی آنکھوں کا معانئہ کیا گیا،کیمپ میں فریڈ ہالو فا ونڈیشن کی ٹیم محمد جاوید ، صوبیہ خان ، نئیر عباس اور مدثر خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں