ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی،شجر کاری اورانسداد تجاوزات کے حوالہ سے اقدامات جاری

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

جھنگ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی،شجر کاری اورانسداد تجاوزات کے حوالہ سے اقدامات جاری ہیں ۔ ضلع بھر میں سرکاری دفاتر، سکول و کالجز سمیت گلی محلوں میں صفائی ستھرائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور عام آدمی کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد جارہا ہے ۔

اس ضمن میں معاشرے کا ہر فرد ذمہ داری کا ثبوت دے اور حکومتی مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار اداکرے۔ انہوںنے مزید کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ سے شہر کے چوک اور سڑکیں کشادہ ہو نے سے مثالی فضا قائم ہوئی ہے۔اب ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے تجاوزات کو آئندہ قائم کرنے سے گریز کریں اور ملکر حب الوطنی کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں