پاکستانی خطاط و مصور کا اعزاز، امام کعبہ کی جانب سے غلاف کعبہ کو لگائے جانے والے عطر و کھجوروں کا تحفہ، سعودی ٹی وی پر انٹر ویو نشر

پیر 5 نومبر 2012 21:01

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5نومبر۔2012ء) پاکستان کے ممتاز مصور، نامور خطاط، آرٹسٹ و کیلیگرافر چوہدری عبدالطیف سہو آف گوجرہ جو سہو آرٹ گیلری کے روح رواں بھی ہیں کو یہ اعزاز حاصل ہواہے کہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن ابن عبدالعزیز السدیس کی جانب سے حج مبارکہ کے مقدس فریضہ کی سرانجام دہی کے بعد ایک خصوصی ملاقات کے دوران قرآنی خطاطی کا نادر نسخہ بطور تحفہ پیش کئے جانے کے موقع پر انہیں غلاف کعبہ کو لگائے جانیوالے عطر اور کھجوروں کے تحفہ کی فراہمی کا شرف بخشا گیاہے جو کہ ان کیلئے ایک اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کے قرآنی خطاطی کے نسخے مکہ میوزیم ، مدینہ شریف آرٹ گیلری کیلئے بھی قبول کئے گئے ہیں۔ چوہدری عبدالطیف سہو جو سابق بینک آفیسر ہونے کے علاوہ معروف صحافی بھی ہیں کا سعودی ٹیلیویژن پر انٹر ویو بھی نشر کیاگیا ہے جو کسی پاکستانی مصور کیلئے ایک بڑاو قابل فخر اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں