سرحد حکومت کو دھماکے کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، فضل الرحمن ،جامعہ حفصہ کے مسئلے کو بلاوجہ اچھا لا جا رہا ہے، ڈیل کی باتیں ڈیل کرنے والے جانیں، قائد حزب اختلاف کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 29 اپریل 2007 01:45

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2007ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مو لانا فضل الرحمن نے چار سدہ دھماکے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سرحد حکومت کو دھماکے کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، جامعہ حفصہ کے مسئلے کو بلاوجہ اچھا لا جا رہا ہے، ڈیل کی باتیں ڈیل کرنے والے جانیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرحد نے دھماکے کی پیشگی اطلاع سے متعلق تحریری جواب وفاقی حکو مت کو بھجوا دیا ہے۔ صوبائی حکومت کو دھماکے کی اطلاع نہیں تھی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جامعہ حفصہ کے مسئلے کو بلاوجہ اچھا لا جا رہا ہے، اگر یہ مد رسہ اسلام آباد میں نہ ہو تا تو اسے اتنی اہمیت نہ ملتی۔ یہ مدرسوں کی ساکھ خراب کرنے کی سازش ہے۔پیپلز پارٹی اور حکو مت کے درمیان ڈیل کے متعلق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ڈیل کی باتیں ڈیل کرنے والے جانیں۔ انہیں ان باتوں سے کو ئی سروکار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں