تشدد کا نشانہ بننے والے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کا بیان سامنے آ گیا

حملہ کرنے والے افراد کو نہیں جانتا،پولیس کو ملزمان ڈھونڈنے کے لیے موقع دے رہا ہوں، پھر میں ڈھونڈوں گا۔ افتخار بلوچ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جولائی 2022 16:23

تشدد کا نشانہ بننے والے سابق ایم پی اے افتخار بلوچ کا بیان سامنے آ گیا
جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 جولائی 2022ء ) جھنگ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار بلوچ کا بیان سامنے آگیا۔ان کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے افراد کو نہیں جانتا،پولیس کو ملزمان ڈھونڈنے کے لیے موقع دے رہا ہوں، پھر میں ڈھونڈوں گا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ میں نامعلوم افراد ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار بلوچ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم افراد افتخار بلوچ کو کار سے اتار کر زدوکوب کر رہے ہیں اور بعدازاں ڈنڈے بھی برسائے۔ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے افتخار بلوچ کے کپڑے بھی پھاڑ دیے اور اس دوران نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے رہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی آفس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔

ڈی پی او جھنگ نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔
جب کہ اس حوالے سے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار بلوچ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے افراد کو نہیں جانتا۔افتخار بلوچ کے مطابق نامعلوم افراد کے پاس کلاشنکوف ، ریپیٹر، ڈنڈے اور ہنٹر تھے۔ملزمان جاتے ہوئے گاڑی کی چاپی اور بٹوہ بھی لے گئے تھے۔پولیس حکام نے انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے۔اگر انصاف نہ ہوا تو مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔افتخار بلوچ نے پولیس کو واضح پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پولیس کو ملزمان ڈھونڈنے کے لیے موقع دے رہا ہوں ،پھر میں ڈھونڈوں گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں