تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 64ویں سالگرہ (آج) منائی جائے گی

بدھ 18 فروری 2015 19:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18فروری۔2015ء) تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 64 ویں سالگرہ آج 19فروری بروز جمعرات کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منائی جا ئیگی جبکہ اس موقع پر جھنگ سمیت ملک بھر کے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کیلئے دعاؤں سمیت ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا۔

تحریک منہاج القرآن جھنگ کے ترجمان محمد انیس انصاری نے بتایاکہ شیخ الاسلام کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی تقریب ان کے جائے ولادت فریدیہ ٹرسٹ نزد پرانی عید گاہ جھنگ صدر پر منعقد ہو گی جس میں سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد مصطفی کی عمر مبارک کی نسبت سے 63پونڈ وزنی کیک کاٹا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنما الحاج محمد صبغت اللہ قادری، حاجی محمد انیس انصاری ، غلام سرور قادری، محمد اسماعیل خان ، طارق محمود انصاری، حافظ شکیل قادری، رانا محمد نسیم ، علامہ عبدالقدیر قادری، حافظ محمد شفیق قادری، علامہ نور محمد کلیکہ سمیت کئی مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی قائدین اور بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجودہوں گے۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین نے بتایاکہ شیخ الاسلام جنہوں نے اکتوبر 1981ء میں منہاج القرآن اور مئی 1989ء میں پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی 19فروری 1951ء کو محلہ پرانی عید گاہ جھنگ صدر میں پیداہوئے ۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے عربی ، انگریزی ، اردو زبان میں 400سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں عرفان القرآن، دہشت گردی اور فتنہ خوارج، کشف العطاء، اسلام کا تصور ملکیت ، بد انتظامی و عذاب الٰہی سے نجات کیسے ممکن ہے۔

تسمیتہ القرآن ، عقیدہ توحید کے سات ارکان، مقدمہ سراء الرسول، دلائل البرکات ، کتا ب التوحید، عقیدہ ختم نبوت، المنہاج السوی، دلائل الخیرات ، انتخابات یا نظام انتخابات، ریاض الصالحین، معمولات میلاد، نورمحمدی ، تاریخ موٴلد النبی، میلاد النبی، سیرت خدیجتہ الکبریٰ ،شمائل مصطفی ، سیاسی مسئلہ اور اس کااسلامی حل، شہادت امام حسین ، سفر نامہ ، کری ایشن آف مین، تصور دین، اسلام اور جدید سائنس سمیت سینکڑوں انتہائی ضخیم کتب اس وقت دنیا بھر کی لائبریریوں میں موجود اور عالم اسلام کے ساتھ ساتھ بین الاقوام میں پڑھی اور پڑھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک ، قوم ، دین و مذہب کیلئے لازوال و تاریخ سازخدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں