ضلع جھنگ میں بلدیاتی انتخابات کے آغاز پر پولنگ سست روی کاشکار رہی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:53

جھنگ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی05دسمبر۔2015ء) ضلع جھنگ میں ہفتہ کی صبح بلدیاتی انتخابات کے آغاز پر پولنگ سست روی کاشکار رہی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوتاگیا۔

(جاری ہے)

ضلع جھنگ کے شہری علاقوں میں بالعموم جبکہ دیہی علاقوں میں بالخصوص پولنگ کے آغاز کے وقت ووٹرز کی تعدادکچھ کم تھی تاہم امیدواروں کے سپورٹرز اور ان کے پولنگ ایجنٹ وغیرہ پولنگ سٹیشنوں پر موجود تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ووٹر ز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں