جھنگ :گڑھ مہاراجہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ، تین افراد جاں بحق، 24 افراد زخمی

جمعہ 27 مئی 2016 13:13

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گڑھ مہاراجہ میں دو گروپوں کے مابین رقبہ کا تنازعہ عرصہ دراز سے جاری تھا کہ دو روز قبل ایک فریق نے پولیس اور محکمہ مال کے ذمہ داروں کے ہمراہ زمین کا قبضہ حاصل کر لیا تھا جس کو دوسرے فریق نے واپس لینے کی کوشش کی تو دونوں گروپوں میں فائرنگ ہوگئی۔

فائرنگ کے باعث تین افراد جاں بحق اور چوبیس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ اور شور کوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے اور دونوں جانب سے لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع علاقے میں پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کرلیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں