پٹرولنگ پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی پر خصوصی لیکچرز

ہفتہ 11 فروری 2017 23:44

جھنگ۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی پر خصوصی لیکچرز۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر اور روڈسیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق اہم ہدایات دی گئیں تفصیلات کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آنے والی خصوصی ہدایات پر عاطف سردار اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ پل اصحابہ نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول موضع باغ میں دہشت گردی اور روڈسیفٹی پر خصوصی لیکچر دیاجس میں طلباء واساتذہ نے بھرپور شرکت کی جن کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اور روڈسیفٹی و ٹریفک رولز پر عمل درآمد کے متعلق اہم ہدایات دی گئیں۔

لیکچر میں عاطف سردار اے ایس آئی نے طلباء کو گردونواح میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر نظررکھنے اور ان کے متعلق ایمرجنسی نمبروں پر فوری کال کرنے کی ہدایت کی اور روڈکراسنگ کے محفوظ طریقے سکھائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مفتی اعظم الشیخ عبداللہ بن عبدالعزیز کے فتوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور بالخصوص سرخ اشارے کی خلاف ورزی شرعی طور پر حرام ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ جس نے کسی ایک انسان کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ون ویلنگ جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے طلباء اوراساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں ری ٹیک نہیں ہے ۔ہرسال پاکستان میں چودہ ہزار لوگ ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ہی ہم دنیا کے سامنے ایک باشعور قوم کی شکل میں سامنے آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں