جھنگ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پیر 2 جولائی 2007 17:17

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2007ء) جھنگ کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق،پیر کے روز بکا سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کار میں لاہور سے واپس جارہے تھے کہ جھنگ کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والے ٹرک کیساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے مرنے والوں،میں خاندان کا سربراہ ذوالفقار، ایک خاتون فرزانہ،،تین بچے سائیں بہادر، سعدیہ سعد، زہرہ شامل ہیں،جبکہ شکیلہ بی بی اور مختاراں زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں