جھنگ میں اساتذہ کی ایمرجنسی چھٹی پر پابندی عائد‘ ٹیچرز نے وزیراعلیٰ سے مدد طلب کر لی

اتوار 18 اکتوبر 2015 19:04

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھنگ نے اساتذہ کی چھٹیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور سکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو ہدایت کی ہے کہ کسی استاد کو چھٹی نہ دی جائے۔ ایجوکیشن آفیسر کے اس حکم کے خلاف اساتذہ اور یونین نے شدید احتجاج ریکارد کرایا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ٹیچرز یونین نے بتایا ہے کہ ڈی ای او نے ضلع بھر کے سکولوں کے سربراہوں کو ایمرجنسی اور قانون کے مطابق دی گئی چھٹیوں کی منظوری دینے سے روک دیا ہے بالخصوص خواتین ٹیچرز کو چھٹی دینے پر مکمل پابندی عائد کی ہے اور اپنے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ چھٹی لینے کی منظور صرف اعلیٰ اتھارٹی دے گی۔

اس غیر قانونی و آئینی حکم کے خلاف ٹیچرز نے شدید احتجاج کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سیکرٹری تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان غیر قانونی حکم کے خلاف ایکشن لیں اور اساتذہ کی ایمرجنسی چھٹیوں کی اجازت دی جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں