تعلیمی اداروں کوسیاسی اکھاڑہ بنانا تعلیم دشمنی کے برابرہے۔صوفی رمضان انقلابی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 8 اکتوبر 2016 15:46

جھنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اکتوبر2016ء) :ایم این اے جھنگ کے بیٹے کی طرف سے ڈی ای او سیکنڈری رانامحمداکرم کی توہین تعلیم کی توہین ہے ،جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو سیاسی اکھاڑہ بنانا تعلیم دشمنی کے برابر ہے۔ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ تبادلہ جات میرٹ پر ہونا چاہئیں تھے اور یہ گرمی کی چھٹیوں میں ہوجانا چاہئیں تھے ۔ تعلیمی سیشن کے دوران سیکرٹری ایجوکیشن کی طرف سے ایم پی ایز کے کہنے پر تبادلہ جات سے نظام تعلیم تباہ ہورہا ہے ۔

کیا اس ملک میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ جو ٹیچرزپڑھا رہے تھے ،آدھے سیشن میں ان کو ٹرانسفر کردیا گیا اور دیہاتوں سے ٹیچرز شہروں کی طرف آگئے ۔ اب نئی آسامیاں پُر ہوتے وقت لگے گا تب تک ہزاروں دیہاتی سکولوں کا کون والی وارث ہوگا۔

(جاری ہے)

افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹرانسفر پالیسی کی دھجیاں اڑائی گئیں اور اب عالم یہ ہے کہ ایم این ے جھنگ کے بیٹے شیخ شیراز اکرم کی طرف سے تمام عملہ کے سامنے سرعام گالیاں ، دھونس ، کارسرکار میں مداخلت انتہائی شرمناک ہے ۔

ڈی ای او سیکنڈری بنیادی طور پر ایک ٹیچر ہے اور ٹیچر کی تذلیل پوری انسانیت کی تذلیل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین اور میڈم فرخندہ عثمان ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاج کے دوران کیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے احتجاجی اساتذہ سے مزاکرات کیلئے آئے تو صوفی رمضان انقلابی کا کہنا تھا کہ شیخ شیراز اکرم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا جائے ورنہ سوموار سے پورے پنجاب میں تعلیمی بائیکاٹ کیاجائے گا۔ اس موقع پر تصور خان نول، بشیراحمدساحل، محمدرمضان منور، فیاض احمد سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں