ایکسین و اپڈا فیسکو جھنگ ڈویژن ون کی شاندار کارکردگی

مختصر عرصہ میں 3ہزار سے زائد ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 31کروڑ روپے کی رقم وصول کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جمعرات 11 مئی 2017 23:25

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) :چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی خصوصی ہدائت پر ایکسین و اپڈا فیسکو جھنگ ڈویژن ون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختصر عرصہ میں 3ہزار سے زائد ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 31کروڑ روپے کی رقم وصول کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جبکہ دیگر ڈیڈ ڈیفالٹرز کو بھی حتمی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا محکمانہ بقایا جات جلد از جلد ادا کر دیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

فیسکو کے ترجمان نے بتایاکہ چیف ایگزیکٹو فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز کے تمام 8اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا ، میانوالی، خوشاب ، بھکر میں بجلی چوروں اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدائت کی گئی تھی تاکہ اس اقدام سے جہاں ایک طرف لائن لاسز میں کمی کی جا سکے وہیں زیادہ سے زیادہ ریکوری کو یقینی بناتے ہوئے حاصل شدہ آمدنی سے سسٹم کو اپ گریڈ کر تے ہوئے بجلی کے صارفین کو تمام ممکن سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ مذکورہ ہدایات کے پیش نظر ایکسین واپڈا فیسکو جھنگ ڈویژن ون مدثر علی شیخ نے اپنی بھر پور صلاحیتیں برئوے کار لاتے ہوئے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کے ضمن میں شروع کی گئی مہم کے دوران 3ہزار سے زائد نا دہندگان سے 31کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات وصول کر لئے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ یہ وصولی گزشتہ سال کی نسبت 100فیصد زائد ہے۔انہوںنے کہا کہ یہی نہیں بلکہ جھنگ ڈویژن ون میں لائن لاسز کم کرنے کی جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور مختصر عرصہ میں لائن لاسز کی شرح کو 8فیصد کی سطح سے کم کر کے 7فیصد کر دیا گیا ہے جس میں آئندہ چند روز میں مزید کمی بھی متوقع ہے۔

انہوںنے بتایاکہ بجلی چوروں اور میٹر ٹیمپرنگ کرنے والے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایکسین مدثر شیخ کی سربراہی میں ڈ ی ٹیکشن بلز کی مد میں 5لاکھ سے زائد یونٹس پر 7کروڑ سے زائد جرمانوں کے بل وصول کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران 111بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج سمیت ان کے کنکشن منقطع کر کے بھاری ڈی ٹیکشن بل وصول کر لئے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایکسین فیسکو جھنگ ڈویژن ون مدثر علی شیخ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی صارف بجلی چوری کے سنگین جرم کا ارتکاب نہ کرے بصورت دیگر اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بعد ازاں کو ئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں